روم،12مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اٹلی سے تعلق رکھنے والے رومانو بینیٹ اور اس کی اہلیہ نیفیز میروی نے نیپال میں واقع بلند ترین پہاڑی چوٹی’انا پورنا‘ سر کرتے ہوئے 8 ہزار میٹر سے بلند 14 بلند ترین پہاڑی چوٹیاں سر کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اطالوی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کا یہ پہلا جوڑا ہے جس نے ایک ساتھ اب تک 14 بلند ترین پہاڑی چوٹیاں سر کی ہیں۔اطالوی اخبار ’کورییری ڈیلا سیرا‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رومانو بینیٹ اور اس کی اہلیہ نیفیز میروی نے 14 بلند ترین پہاڑی چوٹیاں سرکرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ان میں سے نصف پہاڑی چوٹیاں آکسیجن کے بغیر سر کی گئی۔ نیپال کی انا پورنا چوٹی کو جمعرات کے روز سرکیاگیا۔ یہ پہاڑی چوٹی سطح سمندر سے 8091 میٹر بلند ہے۔اناپورنا چوٹی تک پہنچنے کے لیے اطالوی جوڑے نے پانچ مراحلے میں انا سفر مکمل کیا۔ جمعرات کو وہ 7200 میٹر کی بلندی پر تھے۔نیفیز نے اپنی ہمشیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑی چوٹی پر چڑھنا جتنا مشکل تھا اتنا ہی خوبصورت بھی تھا۔شمالی اٹلی سے تعلق رکھنے والے اس مہم جو جوڑے کو اپنا سفر مکمل کرنے کے لیے اطالوی ماہرین کی مدد حاصل رہی۔
خیال رہے کہ اناپورنا چوٹی کا پہلی بار انکشاف 1950ء میں کیا گیا تھا۔ اناپورنا چوٹی کا شمار ’کے ٹو‘ کے پہاڑی سلسلے میں ہوتاسرکرچکے ہیں۔ پہلے اطالوی ریھنولڈ میسنر نے 1986ء میں یہ چوٹی سرکی تھی